شادی شدہ خاتون کی پهندا لگی لاش برآمد، شوہر نے واقعہ کو خودکشی قرار دے دیا

Published On 17 August,2023 07:49 pm

مانسہرہ: (دنیا نیوز) تھانہ سٹی کی حدود محلہ مدنی مسجد میں شادی شدہ خاتون کی پهندا لگی لاش بر آمد ہوئی جس سے متعلق شوہر کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی نے خودکشی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق 25 سالہ نگہت بی بی کی پھندا لگی لاش گھر سے برآمد ہوئی، مرحومہ کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو اس کے شوہر اور ساس نے پهندا لگا کر قتل کیا ہے۔

نگہت کے والد نے پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی شوہر کو غلط کاموں سے منع کرتی تھی، بھائی نے مجھے اطلاع دی میں نے کمرے میں آ کر دیکھا تو بیٹی کی لاش لٹک رہی تھی۔

پولیس نے جاں بحق خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے اس کے شوہر خرم کو گرفتار کر لیا، پولیس نے خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔