امریکن بیوی کو قتل کرنے والا ملزم لاش دفناتے ہوئے قبرستان سے گرفتار

Published On 13 August,2023 06:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فیکٹری ایریا میں پولیس نے امریکن نیشنل خاتون کو قتل کرنے والے ملزم کاظم خان کو بیوی کی لاش دفناتے ہوئے قبرستان سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کاظم خان نے مقتولہ ڈائینا کرسٹو خان کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا، ملزم کاظم خان اکیلا ہی بیوی کو قتل کر کے لاش دفنانے قبرستان لے کر گیا۔

لاش دفناتے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا، پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

واقعہ سے متعلق ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔