کرک: (دنیا نیوز) ظلم و بربریت کی انتہا ہو گئی، نامعلوم افراد نے 8 سالہ بچے کو ذبح کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔
یہ افسوسناک واقعہ کرک کے علاقہ سرٹ خیل میں پیش آیا، پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔
مقتول بچے سے مبینہ جنسی زیادتی کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔