اوکاڑہ : (دنیا نیوز) خاتون کے سابق شوہر کا اس کے موجودہ شوہر سے جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں خاتون کا موجودہ شوہر سر پر اینٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں خاتون کے شوہر اور سابق شوہر میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران خاتون کا موجودہ خاوند اینٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی ہونے والے شخص کی شناخت مستصار کے نام سے ہوئی جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال منتقل کر دیا، مستصار زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت حسن اختر کے نام سے ہوئی ہے۔