قصور: (دنیا نیوز) منڈی عثمان والا کے نواحی سرحدی علاقے میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
فائرنگ کے واقعہ میں پولیس انسپکٹر طارق بشیر چیمہ اور ایک اہلکار بھی شدید زخمی ہوگئے، پولیس وردی میں ملبوس اہلکاروں اور انسپکٹر طارق بشیر چیمہ پر اکرم ٹونڈا نامی ملزم نے فائرنگ کی جبکہ انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کے ساتھ موجود پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔
علاقہ مکینوں کے مطابق فائرنگ سے انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کے مخالفین اکرم ٹونڈا، مقصود عرف سودا اور عمران موقع پر جاں بحق ہو گئے، انسپکٹر طارق بشیر چیمہ انویسٹی گیشن انچارج نصیر آباد لاہور تعینات ہیں، طارق بشیر چیمہ کو پیٹ اور ٹانگوں پر گولیاں لگی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔