مالاکنڈ: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر سرکاری سکول ٹیچر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گڑھی عثمانی خیل میں پیش آیا، نامعلوم افراد نے شدید فائرنگ کر کے سکول ٹیچر کو زخمی کر دیا جس کے بعد وہ جاں بحق ہو گیا۔
مقتول سکول ٹیچر کی شناخت سید نواز کے نام سے ہوئی ہے، مقتول سکول سے چھٹی کے بعد گھر جا رہا تھا جب اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔