پاکپتن: (دنیا نیوز) محکمہ زراعت کے ملازم روبن جلالی کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق 19 ایس پی چوک کے رہائشی روبن جلالی کو چار ملزمان بے ہوشی کی حالت میں اٹھا کر لے گئے تھے، تھانہ صدر پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
دوران تفتیش گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے روبن جلالی کے قتل کے بعد اس کی لاش کو نہر میں پھینک دیا تھا، لاش کی تلاش کیلئے پولیس کی نگرانی میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔