ڈسکہ: نامعلوم افراد کی مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

ڈسکہ: نامعلوم افراد کی مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ منڈیکی چوک میں مسجد نور مدینہ میں پیش آیا، فجر کی نماز کے دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار 3 افراد نے نمازیوں پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کی۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شاہد اور ہاشم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ احد نامی زخمی کو سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا گیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔