چارسدہ: (دنیا نیوز) نواحی علاقے رجڑ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت منظور اور حبیب کے نام سے ہوئی ہے، مقتولین موٹر سائیکل پر جا رہے تھے جب ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کی وجہ پرانی دشمنی بھی ہو سکتی ہے، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔