شکارپور: 2 گروپوں میں فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

Published On 14 October,2023 07:31 pm

شکارپور: (دنیا نیوز) خانپور کے نواحی گاؤں خیر محمد کوش میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، پولیس کے پہنچنے پر جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی افراد جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس سے علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے، دونوں گروپوں میں فائرنگ دیرینہ دشمنی کے باعث ہوئی۔

مزید خون ریزی روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں روانہ کر دی گئی ہے۔