نارووال: (دنیا نیوز) دیرینہ رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، واقعہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نواحی گاؤں بھوجو میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 19 سالہ ارباز بشیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، فائرنگ سے 50 سالہ محمد بشیر اور 28 سالہ فراز بشیر زخمی ہو گئے جن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمی ہونے والے دونوں افراد میں مقتول کا سگا باپ اور بھائی شامل ہیں، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔