شکار پور: دو گروپوں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Published On 17 October,2023 03:52 pm

شکارپور: (دنیا نیوز) ٹاؤن مدئجی کے کچے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ کلہوڑا اور جونیجا قبیلے کے 2 گروپوں کے درمیان ہوا، مقتولین کی لاشیں اور زخمی ہونے والے افراد حادثے کی جگہ پر موجود ہیں۔

دونوں گروپوں میں فائرنگ دیرینہ دشمنی، زرعی زمین کے تنازع پر ہوئی ہے، دیرینہ تنازع میں فریقین کے اب تک 4 خواتین سمیت 40 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔