جھنگ: (دنیا نیوز) چوری کے ارادے سے گھر میں گھسنے والے 3 مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ احمد پور کے علاقہ میں پیش آیا، چوروں نے دوران واردات مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 50 سالہ شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او دیگر افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دیں اور کہا کہ واقعہ کی تفتیش کرکے ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔