حیدرآباد: (دنیا نیوز) جامشورو کوٹری میں شادی شدہ خاتون کو تنخواہ دینے کے بہانے بلا کر اس کے ساتھ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، متاثرہ خاتون نے 3 افراد کے خلاف اغوا اور جنسی زیادتی کی ایف آئی آر کٹوا دی۔
خاتون نے پولیس کو بتایا کہ چند روز قبل اپنے شوہر کی تنخواہ لینے فیکٹری گئی تھی جہاں فیکٹری والوں نے تنخواہ دینے سے انکار کر دیا، اس کے بعد عمر دراز کی کال آئی جس نے مجھے تنخواہ دینے کا کہہ کر ہرن چوک کوٹری پر آنے کو کہا۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ جب میں ہرن چوک پہنچی تو کار سوار 3 افراد مجھے زبردستی اٹھا کر لے گئے، نامعلوم مقام پر لے جا کرعمر دراز نے میرے ساتھ زبردستی زنا کیا اور وہ لوگ مجھے ورکشاپ کے عقبی روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
متاثرہ خاتون کی فریاد پر کوٹری تھانہ میں ملزمان عمر دراز، ندیم ممتاز اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم پولیس نامزد ملزمان کی گرفتاری میں ابھی تک ناکام رہی ہے۔