پڑوسی نے گھر میں گھس کر 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Published On 01 August,2023 03:47 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں شیر خاں میں پڑوسی نے حرام کاری کی نیت سے گھر میں گھس کر 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق نسیم بی بی گھر میں اکیلی تھی، ملزم آصف بھٹہ موقع کا فائدہ اٹھا کر حرام کاری کی نیت سے گھر میں گھس آیا، ملزم نے کمرے میں لے جا کر لڑکی کو زبردستی مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ لڑکی کے شور مچانے پر محلے دار جمع ہوئے تو ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے بعدازاں ملزم کو پکڑ لیا، متاثرہ لڑکی کے چچا مشتاق کی رپورٹ پر بصیر پور پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔