کراچی: (ویب ڈیسک) زمان ٹاؤن کورنگی نمبر تین میں 10 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، مقتول ذہنی طور پر معذور تھا، پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے کی لاش ایک گاڑی سے برآمد ہوئی، ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ بچے کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا جبکہ اس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔
مقتول جمعہ کے روز دن 12 بجے سے لاپتہ تھا جس پر اہل خانہ نے زمان ٹاؤن تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروا رکھی تھی۔