کرک: (دنیا نیوز) تخت نصرتی میں 18 سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے تشدد کرنے کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر ڈالا، ورثاء نے واقعے کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان کو راہزنوں نے مزاحمت پر قتل کیا، مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تخت نصرتی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقتول محمد باسط شام کو دکان بند کرنے کے بعد گھر جا رہا تھا، شام سے لاپتہ ہونے والے باسط کی لاش لواغر الگڈا سے برآمد ہوئی، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔