بہیمانہ تشدد سے 50 سالہ خاتون جاں بحق

بہیمانہ تشدد سے 50 سالہ خاتون جاں بحق

ذرائع کے مطابق ملزمان نے 7 روز قبل 50 سالہ ممتاز بی بی کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

لواحقین نے ڈی پی او آفس کے سامنے تھانہ رجوعہ پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے سات روز میں با اثر ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

لواحقین نے ڈی پی او چنیوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔