اوکاڑہ: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے جس کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش اور زخمی ہونے والے شخص کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔
واقعہ پر ڈی پی او نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔