شیخوپورہ: (دنیا نیوز) جھامکے کے قریب 5 افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے جس میں ملزم نے اپنی بیوی، 2 بچوں سمیت سالی اور فیکٹری مالک کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم فیکٹری میں ہی ملازمت کرتا تھا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔