بنوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

Published On 09 March,2023 02:43 pm

بنوں: (دنیا نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر نصیر آباد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک طالب علم اور پولیس اہلکار بھی شامل ہے، فائرنگ کے واقعہ میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Advertisement