نوشہرہ: (دنیا نیوز) اوباش نوجوان نے درندگی کی انتہا کرتے ہوئے مدرسہ سے واپس گھر جانے والی 5 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کی حالت غیر ہونے پر ملزم نور الحق بچی کو تشویش ناک حالت میں چھوڈ کر فرار ہوگیا، بچی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے جنسی زیادتی کی تصدیق کر دی۔
ادھر متاثرہ بچی کے ساتھ ہوئے انسانیت سوز سلوک پر اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے مردان جی ٹی روڈ بلاک کر دیا، پولیس کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے رشکی انٹرچینچ کھول دیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے، ملزم کو پنجاب فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا، نوشہرہ عدالت نے ملزم کو 2 روز جسمانی ریمارنڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔