گجرات: (دنیا نیوز) نواحی علاقہ چھنی میں 6 سالہ ذہنی معذور بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملزم نے بچی کو زیادتی کے بعد بوری میں بند کر کے ویرانے میں پھینک دیا، بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
متاثرہ بچی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کی 6 سالہ بچی کل شام کو گھر سے کھیلنے کیلئے گئی تھی مگر واپس نہ آئی جس کے بعد والد کی مدعیت میں ملزم تنویر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم تنویر کا تعلق شیخوپورہ سے ہے جو کہ زمیندار کے ڈیرے پر ملازم ہے، اصل حقائق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکیں گے۔