کراچی : (دنیا نیوز ) کراچی کے لائنز ایریا میں 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
کراچی پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ بچی کے والد یاسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ ایف آئی آرمیں قتل اور زیادتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچی کے والد یاسین نے پولیس کو بتایا کہ میرے بھائی نجیب نے مجھے بیٹی کی خودکشی کی اطلاع دی ، جب میں بچی کی لاش کو ہسپتال لے کر گیا تو معلوم ہوا کہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔
بچی کے والد نے بتایا کہ میرا بھائی نشے کا عادی ہے اور بیٹی کو میرے بھائی نے زیادتی کے بعد قتل کیا ہے جبکہ نجیب واقعہ کے بعد گھر سے فرار بھی ہے۔