شکارپور: دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق،2 زخمی

Published On 21 November,2022 08:50 am

شکارپور:(دنیا نیوز) شکارپور میں دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹاؤں چک کے کچے کے علاقے میں مہر قبیلے کے دو گروپوں میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق شخص کی شناخت زبیر مہر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں گروپوں مین فائرنگ دیرینہ دشمنی کے تنازع پر ہوئی ہے، نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، مزید خون ریزی کو روکنے کے لئے پولیس نفری علاقے میں روانہ کر دی گئی ہے۔
 

Advertisement