لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے تہرے قتل کیس میں ملزموں کی اپیلیں منظور کر کے سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی، دوران سماعت تہرے قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملزموں کی اپیلیں منظور کر کے سزائے موت کے 5 اور2 عمر قید کے ملزموں کی سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گواہوں کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی، گواہوں کے بیانات میں تضاد پایا گیا ہے، ملزموں سے مال مقدمے کے طور پر کوئی اسلحہ ریکور نہیں کیا گیا۔
بعدازاں عدالت نے عدم ثبوت کی بنیاد پر 9 سال بعد 7 ملزموں کی سزائیں کالعدام قرار دے کر بری کر دیا۔