شہداد کوٹ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے باریجہ میں 8 سالہ بچے کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
متاثرہ بچے کو تحصیل ہسپتال شہداد کوٹ منتقل کر دیا گیا جہاں طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کر دی۔
جنسی زیادتی کے واقعے کا ملزم مختیار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، بچے کے ورثاء نے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔