شیخوپورہ: (دنیا نیوز) صفدرآباد میں خاتون کو برہنہ کرکے تشدد اور ویڈیو بنانے کے کیس میں 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے کیس میں سزائے موت کی دفعات کا اضافہ کر دیا۔
ڈی پی او شیخوپورہ عثمان منیر سیفی نے بتایا کہ پولیس نے ایف آئی آر میں نئی دفعات کا اضافہ کردیا ہے، دفعہ 292، دفعہ 293 اور دفعہ 354 اے کا اضافہ کیا گیا ہے، دفعہ 354 اے کی سزا موت ہے۔
متاثرہ خاتون نے دنیا نیوز کو بتایا کہ ملزمان نے مجھے خود کشی پر مجبور کر دیا ہے، ملزمان نے ظلم کی انتہا کی، ملزمان رات بھر ظلم اور ذیادتی کرتے رہے، وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب مجھے انصاف دلائیں، ملزمان کو پھانسی کی سزا ہونی چاہئے۔
یاد رہے کہ صفدر آباد میں خاتون کو برہنہ کر کے تشدد کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم زین کو شیخوپورہ پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کر لیا تھا۔