قصور: (دنیا نیوز) تھانہ کھڈیاں کی حدود ڈھولن سے 10 سالہ بچے کی لاش کھیتوں سے بر آمد کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آصف نامی بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے مقتول کے والد نے کہا کہ 10 سالہ آصف گزشتہ 4 گھنٹوں سے گھر سے غائب تھا، میرا بیٹا عصر کے بعد سے باہر گیا اور واپس نا آیا، ہم نے بہت تلاش کیا اور اب اسکی لاش کماد کے کھیت سے ملی ہے، معصوم آصف پانچویں کلاس کا طالبعلم تھا۔
پولیس ترجمان کے مطابق مقامی پولیس اور فرانزک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے کہ نہیں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔