کراچی: ( شعیب بخاری سے ) شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں سیلاب متاثرہ بچی کو اغوا کے بعد زیاتی کا نشانہ بنا دیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز کلفٹن میں بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی، بچی کو گزشتہ صبح 11 بجے شاپنگ مال کے باہر سے اغوا کیا گیا، دو بجے بچی کو زیادتی کے بعد اسی مقام پر چھوڑ دیا۔
اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ رات 10 بجے بچی کی حالت غیر ہوئی تو ہسپتال منتقل کیا گیا، ابتدائی بیان کے مطابق بچی سے 2 نامعلوم ملزمان نے زیادتی کی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کلفٹن میں سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ کی پولیس کو ملزمان فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔