بدین: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں نوجوان لڑکی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس ایس پی بدین شاہنواز چاچڑ نے کہا کہ ضلع بدین کے علاقے پنگریو میں نوجوان لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے معاملے پر 18 سالہ لڑکی (ن) سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ واقع کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں پنگریو تھانے میں درج کیا گیا ہے، واقع میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔