لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی شہزادہ اینڈریو نے جنسی استحصال کا الزام عائد کرنیوالی خاتون سے معاملہ عدالت کے باہر نمٹا لیا۔
رپورٹ کے مطابق پرنس اینڈریو پر خاتون ورجینا جیوفری کی جانب سے 3 مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا، خاتون کے مطابق انہیں سنہ 2001 میں اینڈریو نے اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ وہ ابھی کم سنی کے دور سے گزر رہی تھیں۔ معاملہ امریکی عدالت میں زیر سماعت تھا۔
عدالت میں جمع کرائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پرنس اینڈریو اور ورجینا فری کے مابین معاملہ عدالت کے باہر حل کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اینڈریو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو 12 ملین پونڈ ادا کریں گے۔
شہزادہ اینڈریو ملکہ الزبتھ دوم کے تیسرے بیٹے ہیں۔ انہوں نے خاتون کے الزامات کی متعدد بار تردید کی تاہم اب رقم ادا کر کے معاملہ ختم کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ملکہ الزبتھ نے خاتون سے زیادتی کے الزامات پر پرنس اینڈریو سے شاہی اعزازات واپس لے لئے تھے۔