اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوجوان لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے چینی باشندے کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد کے علاقے تھانہ کورال کی حدود میں چینی باشندے کی نوجوان لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے زیادتی کرنے والے چینی باشندے کو گرفتار کرکے موبائل فون اور پاسپورٹ قبضے میں لے لیا ہے۔
زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی نے ایف آئی آر میں بتایا کہ میں چینی کمپنی میں بطور ملازم کام کر رہی ہوں، کمپنی کے مالک نے میرے ساتھ جنسی زیادتی کی اور میں 31 ہفتوں کی حاملہ ہو گئی تھی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزم نے مجھے ڈرایا اور کسی کو بتانے پر نوکری سے نکالنے کی دھمکی دی، میں نے واقعہ اپنی بہن کو بتایا اور قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔
اسلام آباد پولیس نے لڑکی کا میڈیکل ڈی این اے اور ملزم کا بھی ڈی این اے لے لیا ہے۔