کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے عزیز آباد میں 6 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کے بعد سکول ٹیچر کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق سکول ٹیچر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے، بچی کا میڈیکل کرا رہے ہیں۔
سکول انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ بچی کے اہلخانہ نے کچھ ماہ سے سکول کی فیس ادا نہیں کی، اچانک یہ معاملہ کھڑا کیا، بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ نہیں ہوا۔
پولیس نے موقف اپنایا کہ بچی کا میڈیکل کرانے کے بعد معاملہ کلیئر ہوگا۔