لاہور: بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم 10 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

لاہور: بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم 10 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

لاہور کے علاقے چوکی نادر آباد میں بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم معصوم بچی کو نامعلوم افراد کی جانب سے زیاددتی کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ بچی کے والد نے کہا کہ میں اور میری بیوی نوکری پر تھے، میری دس سالہ بیٹی گھر سے باہر گئی اسکو کسی نے کچھ کھلایا اور زیاددتی کی، میری بیٹی سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم ہے تاہم گھر میں ہی رہتی ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ آر اے بازار کی چوکی نادر آباد کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، متاثرہ بچی اور اسکے والد سے بیان لے لیا ہے، واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے۔