منچن آباد: (دنیا نیوز) بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد کے تھانہ میکلوڈ گنج کے علاقے لاڑکاہن سنگھ میں 15 سالہ ذہنی معذور بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
منچن آباد آباد کے تھانہ میکلوڈ گنج کے علاقے لاڑکاہن سنگھ میں ملزم خرم کیخلاف متاثرہ بچی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ورثاء کے مطابق ملزم خرم نے لڑکی کو گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، کھیتوں میں کام کرنے گئے تھے جب واپس آئے تو بچی کی چیخ و پکار سنی، دروازہ کھولا تو خرم نامی لڑکا ہمیں دیکھ کر بھاگ گیا۔
تفتیشی افسر محمد بشیر جوئیہ کے مطابق مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے، بہت جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے۔