بھوپال: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست میں اپنی نوعیت کا حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک موٹرسائیکل سوار نے لفٹ کا جھانسہ دے کر 90 سالہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جس میں ایک 90 سالہ بزرگ خاتون رات گئے رکشے کے انتظار میں کھڑی تھی کہ ایک شخص نے اسے موٹر سائیکل پر لفٹ دی، خاتون اجنبی کے ساتھ بیٹھی تو اس شخص نے ایک سنسان جگہ پر موٹرسائیکل روک کر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے موٹر سائیکل سوار ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں جنسی زیادتی کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، بھارت میں جنسی زیادتی کے واقعات سے عوام کی پریشانی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین ہندوستان کو ریپستان لکھنے لگے ہیں۔