خاتون سے زیادتی کا الزام، سری لنکن کرکٹر آسٹریلیا سے گرفتار

Published On 06 November,2022 04:45 pm

سڈنی : ( ویب ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کا حصہ سری لنکن کرکٹر دنوشکا گوناتھیلاکا کو زیادتی کے الزامات پر گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سری لنکن بورڈ کے مطابق کرکٹر کو 7 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، سری لنکا کرکٹ بورڈ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، معاملے کی تحقیقات کریں گے، اگر کھلاڑی قصور وار نکلا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹر پر 29 سالہ خاتون نے جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی دنوشکا سے ملاقات ایک ایپ کے ذریعے ہوئی، خاتون نے دنوشکا گوناتھیلاکا پر 4 مرتبہ جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے، زیادتی کا واقعہ ایک رہائشگاہ پر گزشتہ ہفتے پیش آیا۔
 

Advertisement