حیدرآباد: (دنیا نیوز) ہوسڑی پولیس نے معصوم بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔
ہوسڑی تھانے میں شہری ناصرعلی نے رپورٹ درج کروائی جس کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شہریوں کی نشاندہی پر ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں اپنے جرم کا اقرار کر لیا ہے، ملزم نے اب تک کئی بچوں کو اپنی وحشت کا نشانہ بنانے کا بھی انکشاف کیا۔
گزشتہ دنوں ملزم نے ٹنڈو یوسف تھانے کی حدود میں بھی ایک معصوم بچے سے زیادتی کی کوشش کی تھی، پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل جاری ہے جس میں ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔