نوکوٹ: (دنیا نیوز) نجی سکول کے پرنسپل نے نوکری کا جھانسہ دے کر 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ مجھے سکول میں ٹیچنگ کی نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا اور پھر نشہ آور ادویات کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، شور ہونے پر اہل محلہ نے مبینہ ملزم سکول پرنسپل کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کے مطابق نجی سکول کا مالک غلام قادر اور اس کی بیوی بھی واقعہ میں ملوث ہے، دیگر مبینہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔