حجرہ شاہ مقیم: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں فتیانہ میں اوباش نوجوان نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ شمائلہ گھر میں اکیلی تھی جب ولی نامی نوجوان دیوار پھلانگ کر گھر میں گھس آیا، ملزم نے خاتون کے ساتھ اسلحہ کے زور پر زبردستی کرنے کی کوشش کی۔
پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر تحقیقات شروع کر دیں اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزم روپوش ہے جس کو پکڑنے کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔