اترپردیش: (دنیا نیوز) بھارتی کا یوم آزادی دلتوں کیلئے بھاری ثابت ہوگیا، ریاست اتر پردیش میں کمسن دلت لڑکی کو اونچی ذات کے ہندوؤں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 14 اگست کی رات جونپور کے علاقے سے انتہا پسندوں نے 12 سالہ دلت لڑکی کو گھر سے اغوا کرلیا، انتہا پسند جتھے نے اغوا کے بعد بچی کو جنسی زیادتی اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
ملزمان متاثرہ لڑکی کی حالت بگڑنے پر اسے ادھ موئی حالت میں چھوڑ کر موقعے سے فرار ہوگئے، پولیس اونچی ذات کے با اثر ہندوؤں کے خلاف ایکشن لینے سے گریزاں ہے۔
بی جے پی کے زیر حکومت ریاست اتر پردیش دلتوں کے خلاف 13 ہزار جرائم کے ساتھ سرفہرست ہے، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیا ناتھ انتہا پسند نظریات کی وجہ سے انتہائی بدنام ہیں۔