بہاولپور: (دنیا نیوز) چولستان میں سفاک ملزم نے 19 سالہ ہندو لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کرشمہ کی لاش قاسم والا بنگلہ کے قریب نہر جھٹہ سے ملی تھی، پولیس نے والد کرشن چند کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم مجاہد اور اجمل بیٹی کو ہراساں کرتے تھے، ملزمان نے بیٹی کرشمہ کو اغوا کرکے زیادتی کے بعد قتل کیا۔
پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد مقتولہ کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔