کراچی: (دنیا نیوز) سٹی کورٹ نے کمسن زینب کے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کمسن زینب کے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیس کی سماعت کی، مقتولہ کی بڑی بہن اور کیس کی گواہ عدالت میں پیش ہوئی۔
دوران سماعت ملزم کے وکیل کی جانب سے آج کارروائی نہ کرنے کی استدعا کی گئی جس کے بعد عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے 21 نومبر تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ کمسن زینب کو گزشتہ سال مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، مقدمے میں گرفتار ملزم عرفان عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔