لاہور ہائیکورٹ: خاتون سے زیادتی کے بعد شادی کرنیوالے شخص کی سزا کالعدم قرار

Published On 20 December,2023 10:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد شادی کرنے والے شخص کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا، ملزم کی جانب سے وکیل عابد حسین کھچی نے دلائل دیے۔

ملزم راؤ علی احسان کو خاتون سے زیادتی کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے خاتون سے شادی کرنے پر راؤ علی احسان کی سزا کالعدم قرار دے کر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اوکاڑہ پولیس نے 2022ء میں خاتون کی درخواست پر راؤ علی احسان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔