لاہور :(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ساندہ میں سی سی ڈی اقبال ٹاؤن سے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقابلے میں خطرناک اشتہاری علی حیدر ہلاک ہوا ہے، ملزم کو نشاندہی کے لیے لے جارہا تھا کہ ملزم کے ساتھیوں نے ساندہ میں ملزم کو رہا کروانے کی کوشش کے دوران فائرنگ کردی۔
زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جب کی علی حیدر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا۔