سرگودھا: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لائیو سٹاک ڈاکٹر جاں بحق

Published On 22 June,2025 08:37 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے لائیو سٹاک ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ سلطان پور کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں وٹنری ڈاکر غلام عباس شدید زخمی ہوگیا۔

ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔