صوابی: (ویب ڈیسک) صوابی میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 2 اہلکار شہید کر دیئے۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں پولیس اہلکار ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے، نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے دونوں اہلکار موقع پر شہید ہوگئے، شہید اہلکاروں میں زاہد اور جمال الدین شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے، نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے، پولیس نے ملزموں کو پکڑنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔