کراچی: پولیس اور ملزموں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لڑکی جاں بحق

Published On 20 June,2025 01:26 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس اور ملزموں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق فقیرا گوٹھ کے علاقے میں پولیس اور ملزموں کےدرمیان فائرنگ کاتبادلہ چل رہاتھا، لڑکی فائرنگ کی زد میں آکرجاں بحق ہوئی، فوری طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ بچی کو ملزموں یاپولیس میں سے کس کی گولی لگی۔

پولیس حکام کا مزید کہناہے کہ علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی جاری تھی، واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔