کوہاٹ: جنازے کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

Published On 19 June,2025 11:49 am

پشاور: (دنیا نیوز) کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقے گنبٹ غنڈہ چیچنہ میں جنازے کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد بھی زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔

شکار پور میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 4 افراد قتل

دوسری جانب شکارپور میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

مدئیجی کچے کے علاقے میں کَلہوڑا اور جونیجا برادری میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، واقعہ جھبّر شیخ تھانے کی حدود گاؤں حفیظ کلہوڑو میں پیش آیا، دونوں جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال سے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے ان خونی جھگڑوں میں اب تک 43 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔